پشاور ،ْڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا

انتقال کرجانے والے 14 سالہ مزمل کو 20 ستمبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

منگل 26 ستمبر 2017 14:28

پشاور ،ْڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثر ایک اور مریض چل بسا جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد34ہو گئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق انتقال کرجانے والے 14 سالہ مزمل کو 20 ستمبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 1148 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 195افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 276 افراد زیرعلاج ہیں۔

ادھر صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں میں لائے گئے 8مزیدافراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد صوبے کے ہسپتالوں میں لائے گئے ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 229 ہو گئی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں موجودہ سیزن کے دوران لائے گئے مریضوں میں سے اب تک 229افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان مریضوں میں سی129افراد کا تعلق پنجاب ،53کا اسلام آباد اور 47 کا دوسرے صوبوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :