تھیلیسیمیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوںکی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے عوام کاتعاون اہمیت کاحامل ہے،محمدحلیم

بدھ 27 ستمبر 2017 11:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی پبی کیمپس، طورخم کسٹم مسجد اور ارمڑ ،پولی ٹیکنیکل کالج مٹہ،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مٹہ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول چارباغ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مالم جبہ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول بیدرہ مٹہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کبل سوات میں بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلباء اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، پی آر اواعجازعالم، ڈاکٹرامجد اقبال، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد ،امان اللہ چترالی اورمعاونین امیرعالم اور عمرخطاب شامل تھے، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا ودیگر امراض خون میں مبتلا ننھے بچوںکی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے عوام کاتعاون اہمیت کاحامل ہے،انہوں نے خون جمع کرنے والی ٹیموں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلڈ کیمپ لگانے کے ساتھ عطیات خون کے حوالے سے بھی شعور اجاگرکریں اور بلڈ ڈونرکا خون لینے سے قبل ایچ بی لیول ضرور چیک کریں۔