یورپ اور امریکا میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں معمر افراد کی تعداد میں اضافہ

بدھ 27 ستمبر 2017 12:55

یورپ اور امریکا میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں معمر افراد کی تعداد میں ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) یورپ اور امریکا میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہرچھ میں سے ایک مریض کی عمر پچاس سال یا اس سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

سائنسی جریدے دی لانسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ 49 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ٰایچ آئی وی اور ایڈز کی تشخیص عموماً اس وقت ہوتی ہے جب ان میں یہ مرض آخری مراحل تک پہنچ چکا ہوتا ہے۔

ایک محقق نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی وباء ایک نیا رخ اپنا رہی ہے۔ یواین ایڈز کی2013ء میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 50 اور اس سے زائد عمر کے ایسے افراد کی تعداد 4.2 ملین ہے جن میں ایچ آئی وی پایا جاتا ہے اور ان افراد کا پانچواں حصہ یورپ یا امریکا میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :