میانمر میں سوائن فلو سے مرنیوالوں کی تعداد 38ہو گئی

میانمر حکومت کی درخواست پر چین نے ویکسین بھجوادی ، وزارت صحت

بدھ 27 ستمبر 2017 13:04

میانمر میں سوائن فلو سے مرنیوالوں کی تعداد 38ہو گئی
یانگان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) میانمر میں 400افراد انفلوئنزا اے ۔ایچ 1این 1سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 38ہو گئی ہے گذشتہ ماہ تک ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کئے گئے مریضوں کی تعداد 400تک پہنچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

میانمر حکومت نے اس سلسلے میں چین سے مدد طلب کی جس پر چینی حکومت نے سوائن فلو کیخلاف میانمر کو ویکسین فراہم کی ، میانمر میں اس بیماری سے متاثر ہونیوالے افراد کی زیادہ تر تعداد کا تعلق یانگان آئی یار واڈی اور باگو کے علاقوں سے ہے ۔

وزارت صحت ا ور کھیل کے مطابق کئی مریضوں کو حالت بہتر ہونے سے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ، ان علاقوں میں اس وباء کاپہلا مریض 2009ء میں سامنے آیا تھا جبکہ 2016ء میں کئی مریضوں کا پتہ چلایا گیا ،حکومت نے اس مرض پر قابو پانے کیلئے ہمسایہ ملک چین سے مدد حاصل کی اور سوائن فلو کے خلاف ویکسین حاصل کی ، حکام نے تیزی سے پھیلنے ہوئے اس وائرس کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملک بھر میں اس مرض پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :