ورلڈ ہارٹ ڈے پرسوں منایاجائیگا

بدھ 27 ستمبر 2017 13:52

ورلڈ ہارٹ ڈے پرسوں منایاجائیگا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے پرسوں 29 ستمبر بروزجمعہ کو منایاجائیگا۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی، ہارٹ سیور فائونڈیشن اور بعض دیگر سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں و این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا اہتمام کیاجائیگا تاکہ عوام میں دل کی اہمیت ، اس کو درپیش خطرات ، دل کے بڑھتے ہوئے امراض ، حفاظتی و احتیاطی اقدامات ، بروقت تشخیص ، مناسب علاج وغیرہ کے بارے میں آگاہی پید ا کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس بار ورلڈ ہارٹ ڈے کا تھیم ''ایک دنیا ، ایک گھر ، ایک دل''ہے۔