سینیٹ اجلاس، وی آئی پی نقل و حرکت کے باعث ٹریفک بند رہتی ہے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،سینیٹر وسیم سجاد،شہریوں کو رکاوٹوں اور ٹریفک بندش جیسے مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں گے ، سید نیئر حسین بخاری کی سینیٹ کو یقین دہانی

پیر 1 مارچ 2010 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2010ء) حکومت نے سینیٹ کو یقین دلایا ہے کہ اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران شہریوں کو رکاوٹوں اور ٹریفک بندش جیسے مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو قائد حزب اختلافات وسیم سجاد کی طرف سے پیش کی گئی تحریک التواء کے جواب میں قائد ایوان سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اس میں کوئی نہیں کہ وی آئی پی نقل و حرکت کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں حکومت یقینا ایسے اقدامات کرے گی کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہوں اس سے قبل وسیم سجاد نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال میں صدرآصف علی زرداری کے کوئٹہ کے دورے کے دوران ٹریفک کی بندش کے باعث رکشامیں ہی ایک خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی انہوں نے کہا کہ وی آئی پی نقل حرکت کے باعث گھنٹوں ٹریفک بند رہتی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں سیکورٹی کے معاملات کا احساس ہے لیکن ایسا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے کہ عوام کو کم سے کم سکلیف ہو انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کو خود متعلقہ حکام کو ہدایت کرنی چاہیے کہ وہ عوام کی پریشانی کو کم سے کم کریں۔

متعلقہ عنوان :