پشاور، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس آگاہی کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر باسط نے ڈینگی بخار کے علامات،مچھر کی افزائش اور اختیاطی تدابیر پر تفصیلی بریفنگ دی

بدھ 27 ستمبر 2017 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی وائراس اگاہی کے حوالے سے تربیتی پروگرام نشتر ہال پشاور میں منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سکولوں کے میل و فیمل پرنسپلزاور اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاورمعیظ ثنااللہ،ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر باسط نے ڈینگی بخار کے علامات،مچھر کی افزائش اور اختیاطی تدابیر پر تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد اساتذہ کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے ٹرینگ تھی جس سے سکول کی سطح پر طلبہ کو سمجھانے اور ڈینگی وائرس پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے بچا ئو کی ویکسین یا حفاظتی ٹیکہ ایجاد نہیں ہوا تاہم اختیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس بیماری سے بچاجایا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی بخار کے دو اقسام ہے ایک ڈینگی بخار اوردوسرا ڈینگی بخار کی خونی قسم ہے جس میں مسوڑھوں ناک جسم کے دیگراعضا سے خون بہناشروع ہوجاتا ہے۔ جبکہ علامات میں جسم میں شدید درد،بھوک کا نہ لگنا،آنکھوں کے پیچھے شدید درد ہونا ،پانچویں یا ساتویں دن جلد پر خارش ،سرخ دھبوں کا نمودار ہونا اور باربار الٹی آنا ہے۔

متعلقہ عنوان :