کراچی،بن قاسم ٹاؤن میں آلودہ پانی سےمکین بیماریوں میں مبتلا

بدھ 3 مارچ 2010 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3 مارچ۔ 2010ء) کراچی کے بن قاسم ٹاؤن میں گوٹھ محمد بلوچ میں فیکٹریوں کے آلودہ پانی سے علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ جبکہ مویشی مر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی اور ٹھٹہ کے قریب واقع حاجی محمد خان بلوچ گاؤں میں فیکیٹریوں سے رسنے والے زہریلے پانی کے باعث چھ سو سے زائدافراد امراض چشم میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ آلودہ پانی سے اراضی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ فیکٹری کا زہریلا پانی پی کر پرندے اور مویشی بھی ہلاک ہو رہے ہیں ۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ حکومت نےان کے نقصا ن کی تلافی کے لیئےکوئی اقدامات نہیں کیئے۔

متعلقہ عنوان :