درجہ حرارت اور ہوا کے دبائو میں اچانک کمی بیشی اور فضائی آلودگی میں اضافہ دل کے دورے کا باعث بن سکتے ہیں ، تحقیق

جمعرات 28 ستمبر 2017 13:56

درجہ حرارت اور ہوا کے دبائو میں اچانک کمی بیشی اور فضائی آلودگی میں ..
مانٹریال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) درجہ حرارت اور ہوا کے دبائو میں اچانک کمی بیشی اور فضائی آلودگی میں اضافہ دل کے دورے کا باعث بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات کینیڈا کی یونیورسٹی دی شربروک میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ۔ تحقیق میں مزید کہا گیا کہ جو افراد دل کے امراض میں مبتلا ہیں انہیں دھند اور کم بادلوں میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔2001 ء سے 2011 ء تک ہونے والی تحقیق میں 65 سال سے ذیادہ عمر کے 112,793 افراد جو دل کے امراض میں مبتلا تھے کے معمولات کا 635 دن تک جائزہ لیا گیا ۔