پشاور میں ڈینگی بخار کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے ،ْتعداد 37ہوگئی

جمعرات 28 ستمبر 2017 14:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) پشاور میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا مزید دو افراد چل بسے ،ْ صوبے میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کی1ہزار 602 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 330 افراد میں سے 117 افراد کو صوبے کے مختلف ہسپتالوںمیں داخل کرایا گیا جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 327 افراد زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :