محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی ڈینگی مچھر کی ممکنہ آ ما جگا ہوں کی ما نیٹر نگ کو یقینی بنا نے کی ہدایت

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو سختی سے ڈینگی مچھر کی ممکنہ آ ما جگا ہوں کی ما نیٹر نگ کو یقینی بنا نے کی تا کید کی ہے ۔ ترجمان کے مطا بق محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کیٹیمیں دن رات مختلف علا قو ں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیںاور ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی چیکنگ کے دوران لاروا ملنے کی صورت میں ذمہ دا را ن کے خلا ف فو ر ی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، کیو نکہ آئندہ دو ما ہ کے دوران ڈینگی لا روا کی افزا ئش تیزی سے ہو تی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی مانیٹرنگ کاعمل سختی سے جاری ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ اور روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے دوروں کی تفصیلات اینٹی ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں، انہوں نے بتا یا کہ عوام الناس میں صفائی ستھرائی و ڈینگی سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوںنے کہا کہ ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت د ے کر ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام ممکنہ جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گھر، دفاتر، دکانوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ یا فالتو اشیاء جمع نہ ہونے دی جائیں اور دفاتر، گھروں کے ائیر کولرز میں کھڑا پانی نکالنے سمیت پانی جمع کرنے کے برتن، گھڑے ، ٹب ،ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھاجائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :