امراض قلب کاعالمی دن ، تدریسی ہسپتالوں میں آگاہی واک

جمعہ 29 ستمبر 2017 13:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) پشاور کے تدریسی ہسپتالوں میں دل کی بیماریوں سے آگاہی کا دن منایا گیا اورواک منعقد کی گئی ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہونیوالی واک میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالدمسعود، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرمختیار زمان، ہیڈآف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ایل آرایچ ڈاکٹر عدنان گل، ایسوسی ایٹ ایچ ڈی طارق برکی اوردیگرنے شرکت کی، شرکاء نے بینراورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر دل کے امراض اور ان سے بچائو کی تدابیر درج تھیں،ہسپتال میں منعقدہ کیمپ میں مریضوں کو مفید طبی مشوریاورادویات بھی دی گئیں،واک سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا کہ دنیابھرمیں بڑھتی اموات کابڑا سبب امراض قلب ہیں ، متوازن خوراک کے علاوہ ورزش کو معمول بنانے سے ان سے بچا جاسکتا ہے، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بھی واک و سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر عنبراشرف، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ، کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاروق دیگرڈاکٹروں اورنرسوں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ اشرف اوردیگرنے کہا کہ کارڈیوواسکولربیماری سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دل کی ا مراض کی بڑی وجہ آگاہی نہ ہونا، تمباکو نوشی، بلڈ پریشر، آرام پسندی، موٹاپا، بسیار خوری اور ورزش نہ کرنا ہے۔