کوئٹہ ،ْ کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ چل بسی

جمعہ 29 ستمبر 2017 13:21

کوئٹہ ،ْ کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ چل بسی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا متاثرہ مریضہ دم توڑ گئی ،ْ رواں سال وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا متاثرہ آمنہ بی بی کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تھا۔

مریضہ کو 5روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا اورٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو گزشتہ رات دم توڑ گئی۔اس کے علاوہ ہسپتال میں زیر علاج 2 دیگر مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیے گئے اور اس وقت وارڈ میں کوئی مریض موجود نہیں ۔ڈاکٹر عباس کے مطابق بلوچستان میں رواں سال انتقال کرجانے والے نگو وائرس مریضوں کی تعداد5 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :