پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 14:20

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا گیا جبکہ اس موقع پر دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واکس کاانعقاد کیاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچا ئو کے لیے شعور پیداکرناہے۔

دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہر سال تقریباًً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2030ء تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے باعث اموات کی شرح 17.3 ملین سے بڑھ کر 23.6 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔

دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :