چین نے صحت کے شعبے کی خدمات کی بہتر پر زبردست سرمایہ کاری کی ہے ، قرطاس ابیض

جمعہ 29 ستمبر 2017 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) چین کی مرکزی کابینہ کے شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے جانیوالے ایک قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنی ہیلتھ کیئر خدمات کی بہتری پر زبردست سرمایہ کاری کی ہے، ’’ انسانی حقوق کے بنیادی عنصر کے طورپر چین کی صحت عامہ کی ترقی ‘‘ کے عنوان سے جاری کئے جانیوالے قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ چین میں 1500کائونٹی سطح کے ہسپتالوں کی تعمیر ، 18000ٹائون شپ، مراکز صحت اور 100000سے زائد دیہی شفاخانوں اور کمیونٹی صحت مراکز کی تعمیر کیلئے 2011ء سے 2015ء تک 42بلین یوآن (6.3بلین امریکی ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

2016ء کے اواخر تک چین میں 983394میڈیکل اور ہیلتھ ادارے تھے ۔

متعلقہ عنوان :