ڈینگی وائرس دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘کے پی کے میں ڈینگی وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے‘ مظفرآباد میں گزشتہ سال وبائی صورتحال کے باعث اس سال زیادہ تیزی کے ساتھ ڈینگی وائرس نے حملہ کر سکتا تھا

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈاکٹر صابرعباسی کی مختلف شخصیات سے بات چیت

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈاکٹر صابرعباسی نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔کے پی کے میں ڈینگی وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے۔مظفرآباد میں گزشتہ سال وبائی صورتحال کے باعث اس سال زیادہ تیزی کے ساتھ ڈینگی وائرس نے حملہ کر سکتا تھا۔لیکن ہمارے ڈینگی کنٹرول سکواڈ نے حالیہ سیزن میں پہلا کیس سامنے آنے پر 15مئی 2017سے بروقت ایڈیز لارواے سرویلنس سروے مہم شروع کی گئی۔

ایڈیز لاروے تلف مہم کے دوران پانچ سو سے زائد علاقہ مکینوں کے گھروں سے ڈینگی کنٹرول سکواڈ نے ایڈیز لاروا تلف کر کے ڈینگی وائرس کا حملہ ناکام بنایا۔تعلیمی ادارہ جات میں ہیلتھ ایجوکیشن کا مقصد عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری مہم میں اساتذہ کرام اور طلبہ کو شامل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صابر عباسی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنڈھ گلی،گرائمر پبلک سکول،پائلٹ ہائی سکول،او پی ایف،ریڈ فائونڈیشن کے علاوہ دیگر ادارہ جات کے طلبہ،طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈاکٹر محمود حسن کیانی،ڈاکٹر ندیم الرحمان،ڈاکٹر بدر حسین ملک،راجہ جاوید اکبر ،ڈاکٹر توصیف احمد ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار فوزیہ صادق ، پرنسپل کوثر حسین ، سفیر خان HEO ، زاہداقبال SO، غلا م فرید نواز انٹو مالوجسٹ ، محمد ریاض قریشی ٹیکنالوجسٹ ، راجہ بدر منیر خان چیف ٹیکنیشن، انیلہ گیلانی ، سید وارث امام کاظمیJT، سید لیاقت حسین نقوی JT، سید آصف شاہ JT، سلمیٰ گیلانی LHS، نگہت خاکسار LHV ، کومل بخاری LHV ، راجہ فاروق JT، ظہیر احمد JT، راشدہ عالم LHV، روبینہ LHV ، شفق ملک FPO، چاندنی صمد FPO، سیدہ یثرب LHSودیگر نے بھی ہیلتھ ایجوکیشن سے خطاب کیا۔

واضح رہے محکمہ صحت عامہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ تما م تر اقدامات کررہا ہے ۔ ڈینگی کے حوالہ سے منظور شدہ پلان تا حال سیکرٹری مالیات کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث محکمہ کو فیلڈ ورک کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا اگر محکمہ صحت عامہ کے شعبہ متعدی امراض کو ان کی ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں تو بڑی حد تک عوام الناس کوخطرناک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

اس مرض کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے کردار ادا کرنا ہے ۔ مظفرآباد کے شہری باشعور ہیں ۔ محکمہ کے اقدامات کے باعث بڑی حد تک ڈینگی کی وبائی صورتحال کنٹرول میں اس تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں آگے آنا ہو گا۔ مظفرآباد کے جملہ تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان نے محکمہ صحت عامہ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز متعدی امراض کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :