ویٹرنری یونیو رسٹی میں ریبیز( بائولاپن) بیماری کی روک تھام کاعا لمی دن منا یا گیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2017ء) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ریبیز (با ئو لا پن) بیما ری کی روک تھام کا عا لمی دن منا یا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد پا کستان میں ریبیز جیسی مہلک بیما ریوں کے خلا ف عوام الناس میں آگا ہی پھیلا نا تھا نیز دن کی منا سبت سے بیما ریو ں کی رو ک تھا م و تدارک کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں واک اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

واک کی قیادت پرو وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹرنسیم احمدنے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف ،ڈاکٹر عظمی در انی کے علا وہ یو نیورسٹی طلبہ کی مختلف سو سا ئٹیو ں جن میں سیور، ویٹ کر یسنٹ سو سا ئٹی،ویٹس کئیر کلب سے طلبا و طالبات اور فکلٹی ممبران کے بڑی تعداد نے شر کت کی۔اُس مو قع پر یواس پیٹ سینٹر میں بلی کو ٹیکہ لگا کر ویکسینیشن کیمپ کا آ غا ز بھی کیا گیا۔