کابل میں بھارتی شہریوں پرحالیہ حملوں کے بعدبھارتی حکومت نے افغانستان میں اپنی طبی سرگرمیوں پرپابندی لگا دی گئی

اتوار 7 مارچ 2010 12:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) کابل میں بھارتی شہریوں پرحالیہ حملوں کے بعدبھارتی حکومت نے افغانستان میں اپنی طبی سرگرمیوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اطلاع کے مطابق میڈیکل مشن کے عملے کی حفاظت ممکن بنانے کیلئے صورتحال کا نئے سرے سے جائزہ لینے تک کابل میں کام کر رہا بھارت کا میڈیکل مشن فی الحال معطل رہے گا۔ کابل میں قائم اندراگاندھی چلڈرن اسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں سے فی الحال گھر لوٹنے کیلئے کہاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :