پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین چل بسیں،

مجموعی ہلاکتیں 40 ہوگئیں

پیر 2 اکتوبر 2017 12:08

پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین چل بسیں،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 خواتین انتقال کرگئیں جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میںمزید 2 خواتین ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئیں جن کا تعلق پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری سے تھا۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ایک خاتون حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور دوسری خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 40 تک پہنچ چکی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں آج ایک ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 249 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :