’’ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے‘‘ پرسوں منایا جائیگا

منگل 3 اکتوبر 2017 14:12

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس کے حوالے سے ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے پرسوں5اکتوبر بروز جمعرات کو منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن ، نوارٹس فارما پاکستان اور کئی دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، ورکشاپس، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا اور واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔

جن میں ہڈیوں کی بیماریوں کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص ، علاج معالجہ ، تدارکی اقدامات کے بارے میں ہڈیوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی ۔