ڈینگی، ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ دوبار سپر ے کیا جائے، وزیر صحت سندھ

منگل 3 اکتوبر 2017 15:01

ڈینگی، ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ دوبار سپر ے کیا جائے، وزیر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ڈینگی اور ملیریا کے بار ے میں خبروں کا نو ٹس لیتے ہوئے کراچی یا صوبے کے جن علاقوں میں ان امراض کی علاما ت پائی جا رہی ہیں ایسے علاقوں میں دن میں دو مرتبہ سپر ے کرایا جائے اور غریب علاقو ں میں لوگوں کو مچھر دا نیاں تقسیم کی جائیں۔اس کے علاوہ ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کے لئے آگاہی مہم کو مزید مئوثر بنایا جائے۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرسکندر میندھرو نے کنٹرول اینڈ پریوینشن آف ڈینگی ڈیزیز ان سندھ کے پروگرام منیجرڈاکٹر عبدالرشید اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید جمالی کو اپنی ہدایا ت میں کہا کہ جہاں بھی ڈینگی اور ملیریا کی شکایات اور علاما ت پائی جائیں وہاں ڈاکٹرز کی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ کر لوگوں کے خون ٹیسٹ کے ذریعے مرض سے بچا ئو کے فوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈینگی بچائو پروگرام کے انچارج نے بتایا کہ جہاں بھی ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ ہو تا ہے ان کی ٹیم فوری طور پر نہ صرف ایسے مریض کے گھر میں فیومگیشن کرتی ہے بلکہ احتیا طی تدابیر کے طور پر قرب و جوار میں بھی فیومگیشن کی جا تی ہے۔ ملیریا بچائو پروگرام کی ڈائریکٹر نے بھی ملیریا سے بچائو کے اسپرے اور مچھردانیوں کی تقسیم کے بار ے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرپور خاص کے کوٹ غلام محمد اور ٹنڈوالہ یار کے گائوں جڑ وارمیں بھی مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ تما م ہسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے علاج کے لئے تمام تر انتظامات کی موجودگی کے ساتھ ڈینگی اور ملیریا کنٹرول کی ٹیمیں اسپرے اور فیو مگیشن کو یقینی بنائیں تا کہ ان امراض سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :