دنیا بھر میں 5000 سے زائد کیمیکل ادویات کی تیاری میں استعمال ہو رہے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ
جمعہ 17 نومبر 2006 11:55
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی ترقیاتی تنظیم نے1993 میں پاکستان کی صنعت دواسازی پر ایک سروئے کرایا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستان جدیدطبی سہولتوں سے یکسر محروم تھے ۔
اور یہاں دواسازی کی صنعت 25 فیصدسالانہ فروغ پا رہی تھی ۔1994 میں شعبہ صحت نے پاکستان میں نئے سرے سے ایک سروئے کرایا اور ملک میں ضروری ادویات کی فہرست تیار کی اسے نیشنل ایسنشل ڈرگسٹ کا نام دیا گیا ۔جس میں 470 ادویات شامل تھیں ۔جن میں سے 20 فیصد مارکیٹ میں نہ تودستیاب نہیں تھیں اور نہ ہی رجسٹرڈ ہوئی تھیں ۔ اس وقت ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد ادویات (ایلوپیتھک) رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ۔ 1995 میں کھانسی کا سب زیادہ بکنے والے 300 شربتوں (سیرپ )میں سے 90 فیصد غیر ضروری تھے ۔ فارما بیورو کی رپورٹ کے مطابق 1997 میں پاکستان بھر میں 20 ہزار سے زائد ادویات بازار میں موجود تھیں جن میں سے محض 470 ضروری تھیں ۔امسال ملک بھر میں 40 ارب ،56 کروڑ،95 ہزار روپے سے زائد کی ادویات فروخت ہوئیں ۔جن کی آمدن کا 60 فیصد غیر ملکی دواساز اداروں نے حاصل کیا ۔1995 میں یہ شرح91-92 فیصد تھی ۔اسی سال 607 اقسام کی ادویات فروخت ہوئیں ۔جن میں سے 58 فیصد غیر ضروری تھیں ۔سروئے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک میں اس وقت 304 دواساز ادارے کام کر رہے ہیں ان میں 33 فیصد غیر ملکی ہیں ۔ملک بھر میں غیر ضروری ادویات کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔ اور اس میں ملک کے ڈاکٹرز پوری طرح معاونت کر رہے ہیں جو کہ ملکی وسائل کے منفی استعمال کے علاوہ نت نئی بیماریوں کو بڑھانے کا بھی باعث بن رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.