کراچی ، ایک ہفتے میں 2 افراد ڈینگی بخار سے انتقال گئے ،

رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران 2 افراد ڈینگی بخار سے انتقال کرگئے،رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر عبدالرشید کے مطابق شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں اب تک ڈینگی بخار سے 1300 افراد اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔شہر میں ڈینگی کے علاوہ چکن گونیا کے بھی کیس سامنے آرہے ہیں اور ایک ماہ میں 67 افراد چکن گونیا کے بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی شکور عباسی نے کہا ہے کہ شہری ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں جب کہ واٹر ٹینکوں کی صفائی رکھیں اور پانی کو کھلا نہ چھوڑیں۔واضح رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیس پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں رواں سال 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :