بھارت، کینسر سے آگہی کے لئے فیشن شو کا انعقاد

اتوار 14 مارچ 2010 16:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء) بھارتی شہر ممبئی میں کینسر جیسے موذی مرض سے آگہی اور اس کے مریضوں کے علاج کے لئے فنڈز کی اکھٹے کرنے کے لئے منعقدہ فیشن شو میں بالی وڈ اسٹارز نے ریمپ پر کی ماڈلنگ کی ۔ بھارتی شہر ممبئی میں کینسر جیسے موذی مرض سے آگہی اور فنڈز اکھٹے کرنے کے لئے بالی وڈ کے کئی میگا اسٹارز سرگرم ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیشن شو کا انعقاد ایک نجی ادارے کی جانب سے کیا گیا جس میں بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن ،ویویک اوبرائے،ہدایتکار کرن جوہر کے ہمراہ دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کینسر سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں ہر سال بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال کینسر سے گیارہ ملین لوگ متاثر ہو رہے ہیں جن میں سے آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :