خطے سے پولیوکا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ہے،عابد مجید

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) سیکرٹری صحت خیبر پختونخواعابد مجید نے کہا ہے کہ انسدادپولیو میں سرگرم ورکرزاوراہلکارہمارے ہیرو ہیں جنکی کاوشوں سے مرض کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) خیبر پختونخوا کے سبکدوش ہونے والے کوآرڈی نیٹراکبرخان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا،سیکرٹری صحت نے کہا کہ ای او سی کوآرڈینٹر کی حیثیت سے اکبر خان کی سربراہی میں محکمہ صحت، ای پی آئی اور پارٹنر اداروں بالخصوص پولیو ورکرز نے صوبہ سے پولیو کے خاتمے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیاجسکے نتیجے میں نمایاںکامیابیاں ملیں ،سیکرٹری صحت نے اکبر خان کو سوینئرپیش کیا۔