پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ تعداد 45ہوگئی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:25

پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ تعداد 45ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پشاور میں ڈینگی کے باعث 50سالہ ایک اور شخص دم توڑ گیا،3ماہ میں ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 45ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس تاحال قابو میں نہ آیاجسکے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں دو اکتوبر سے زیرعلاج پچاس سالہ ڈینگی سے متاثرہ مریض معراج دم توڑ گیا۔ جسکے باعث تین ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 45ہوگئی۔ڈینگی ریسپانس یونٹ کے مطابق ایک ہزار اکتیس افراد نے اپنے ٹیسٹ کرائے۔

متعلقہ عنوان :