جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی

پمز ہسپتال میں74 ڈینگی کے مریض لائے گئے ،ْ تین مریض اب بھی داخل پمز میں جاری ہڑتال کے باعث پولی کلینک پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھ گیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:37

جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5اکتوبر تک ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 186تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے اس تعداد کے حوالے سے باقاعدہ ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 186 رہی۔رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال میں74 ڈینگی کے مریض لائے گئے جن میں سے تین مریض اب بھی داخل ہیں۔

(جاری ہے)

کیپیٹل ہسپتال میں 3،فیڈرل جنرل ہسپتال میں 5 راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 8،ہولی فیملی میں 41 مریض داخل کئے گئے جن میں سے 170 مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔پمز میں جاری ہڑتال کے باعث پولی کلینک پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھ گیا ۔گزشتہ روز سات مریض لائے گئے جبکہ15 دنوں میں پولی کلینک پچپن مریض داخل ہوئے ۔جن میں سے 31میں ڈینگی کے علامات پائی گئیں 14مریض اب بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :