بھارت میں 5سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی ہو گئی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:42

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) بین الاقوامی صحت جرنل لانسٹ کے مطابق گزشتہ 10برسوں کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مختلف اقدامات کے باعث ہونے والی اس کمی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ اقدامات بھارت بھر میں باقاعدہ طور پر کئے جاتے تو مزید 30لاکھ بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکتا تھا۔

فی الوقت 10سال میں ایک لاکھ بچوں کو مرنے سے بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بچوں کی شرح اموات میں کمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں ڈائیریا کابروقت علاج ، کزاز اور خسرہ کیلئے دی جانے والی ویکسین اور ولادت کے زیادہ تر کیسز ہسپتالوں کے حوالے کرنا شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق 28روز سے کم عمربچوں کی شرح اموات فی ہزار بچوں میں سے 45 فیصد سے کم ہو کر 40فیصد تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ایک مہینے سے زیادہ اور 5برس سے کم عمر کے بچوں میں 2000ء میں شرح اموات 42.2فی ہزار تھی جو 2015ء میں 19.6یعنی 56فیصد سے کم حد تک پہنچ گئی۔ماہرین کا کہناہے کہ بچوں کی موت کی شرح میں کمی کا اہم سبب نمونیہ، دست ، خسرہ، کزاز اور ولادت کے دوران لاحق ہونے والے متعدد امراض سے بچاوکے اقدامات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :