سندھ ہائی کورٹ: بچانی شوگر ملز کی نیلامی کا عبوری حکم

بدھ 17 مارچ 2010 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کی درخواست پر بچانی شوگر ملز کی نیلامی کا عبوری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں نیشل بینک آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ بچانی شوگر ملز کو چار کروڑ دس لاکھ روپے کا قرضہ دیا گیا۔ مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کئے جانے پر بچانی شوگر ملز کو متعدد نوٹسز بھجوائے گئے تاہم ان پر عمل نہیں ہوا۔ جسٹس فیصل عرب کی عدالت نے بچانی شوگر ملز کی مشینری اور پلانٹ کی نیلامی کا عبوری فیصلہ جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :