پشاور کے مختلف اضلاع میں

تین روزہ انسدادپولیومہم کا آغاز کر دیا گیا پانچ سال سے کم عمرکے نولاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائینگے

پیر 9 اکتوبر 2017 11:53

پشاور کے مختلف اضلاع میں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخواہ کے چھ جنوبی اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی جس دوران پانچ سال سے کم عمرکے نولاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائیں جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم نولاکھ سے زائد وبچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے تقریبا چارہزار تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی موثرنگرانی کے لیے نوسو سات ایریا انچارجز بھی تعینات کئے گے ہیں۔

مہم کے دوران سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں مہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :