ذہنی صحت کی آگاہی " کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 9 اکتوبر 2017 14:06

ذہنی صحت کی آگاہی " کا عالمی دن کل منایا جائے گا
لاہور۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ذہنی صحت کی آگاہی کا عالمی دن (ورلڈ مینٹل ہیلتھ اویئر نیس ڈے ) کل 10اکتوبر بروز منگل کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ذہنی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان وجوہات کی نشاندہی ، شہریوں کو ابتدائی علامات ، علاج ،پرہیز ، تدارکی اقدامات سے روشناس کروانا ، دماغی امراض سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی ، اس کے آنے والی نسلوں پر اثرات کی نشاندہی اور امراض سے بچائو کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

اس دن کے حوا لے سے طبی تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ،ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن سے ملک کے ممتاز ماہرین طب سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔