حسن ابدال میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت آئل فیکٹری پکڑی گئی ،ْ فیکٹری مالک اور ڈرائیور گرفتار

پیر 9 اکتوبر 2017 14:37

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حسن ابدال میں کارروائی کر کے جانوروں کی ہڈیوں سے چربی پگھلا کر کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ذرائع کے مطابق حسن ابدال میں کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری مالک ارشاد علی اوراس کے ڈرائیو رکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجما ن پنجاب فوڈ کے مطابق یہ مکروہ کاروبار کئی برس سے جاری تھاجبکہ راولپنڈی ٹیکسلا اور دیگر جگہوں سے ہڈیاں اکھٹی کرکے ان سے چربی نکال کر کوکنگ آئل کے پیکٹس میں پیک کرکے فروخت کی جاتی تھی ۔

ترجمان نے بتایا کہ ریکی کے بعد ہڈیوں سے بھری گاڑی پکڑ کر فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا جہاںگودام سے 170من ہڈیاں برآمد ہوئیں۔چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے انکشاف پر گوجرانوالہ میں دوسری برانچ کو بھی سیل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :