خیبر آئی فائونڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 10 اکتوبر 2017 12:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء)خیبر آئی فائونڈیشن ہسپتال کے چیئرمین حاجی محمدلقمان شاہ نے فری آئی کیمپس کاآغاز کردیا جبکہ ہسپتال کی اوپی ڈی اور آپریشن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور کے پسماندہ گائوں بازید خیل میں غریب اور نادار آنکھوں کے مریضوں کے لئے فری آئی کیمپ منعقد کیاگیا جس میں 312مریضوں کو چیک کیاگیا اور انہیں موقع پر ہی مفت ادویات اور مفت عینکیں مہیا کی گئیں۔ جن لوگوں کو آنکھ کے آپریشن کی ضرورت تھی ان کو ہسپتال بھیجا گیاتاکہ ان کی آنکھ کا مفت آپریشن کیاجاسکے۔