ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

منگل 10 اکتوبر 2017 14:38

ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا
فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پا کستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن(ورلڈ آ رتھر ا ئٹس ڈی) پرسوں 12 اکتوبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی نیز حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب، روش ،پاکستان سوسائٹی برائے ریوما ٹولوجی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،آرتھو پیڈک کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینار ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیاجائیگا جس میں ہڈیوں کے امراض ، جوڑوں کے درد کے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ، آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج ، تدارکی اقدامات ، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریبات سے شعبہ ریومو ٹالوجی ، آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب بھی خطاب کریں گے۔