بنگلہ دیش، روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں انسداد ہیضہ کے لئے ویکسین دینے کی مہم شروع

منگل 10 اکتوبر 2017 15:12

کاکس بازار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں ہیضہ کی وباء کی روک تھام کے لئے ویکسین دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔ساحلی شہر کاکس بازار میں کے مضافات میں لاکھوں روہنگیا مہاجرین پر مشتمل مہاجرین کیمپوں میں ہیضہ کی وباء کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ویکسین دینے کی مہم منگل سے شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے مطابق انھوں نے منگل کو روہنگیا مہاجرین میں ہیضہ ویکیسن کی900,000 خوراکیںتقسیم کی۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کیمپوں میں ہیضے کے 10,00ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ کئے گئے۔ان کیمپوں میں519,000 روہنگیا مسلمان ہیں جن کے استعمال کے لئے حال ہی میں 3000 لٹرینیں بنائی گئی ہیں۔معالجین کے مطابق ان کیمپوں میں پھیلنے والے ہیضہ کا 36 گھنٹوں میں علاج شروع نہ کیاجائے تو مریض کی موت ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :