دریائے سندھ میں پانی کاتاریخی شارٹ فال چشمہ براج میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا

پیر 22 مارچ 2010 14:18

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22مارچ۔ 2010ء) دریائے سندھ میں پانی کاتاریخی شارٹ فال چشمہ براج میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیاچشمہ بیراج پرپانی کی آمد30ہزارکیوسک جبکہ اخراج 36ہزارکیوسک سے تجاوزکرگیاصوبہ سندھ کوپانی کی ڈیمانڈ 35ہزارکیوسک ہے جبکہ ا س کو26ہزارکیوسک پانی فراہم کیاجارہا ہے ذرائع کے مطابق پانی کی قلت کے باعث 184میگاواٹ کے حامل چشمہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار55میگاواٹ رہ گئی ہے چشمہ بیراج میں پانی کی قلت سے چشمہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کے 8یونٹس میں2یونٹس کو بند کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :