تھیلیسیمیا کیئرسینٹر کی تکمیل کو جلد یقینی بنایا جائے،ڈی پی او

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:27

تھیلیسیمیا کیئرسینٹر کی تکمیل کو جلد یقینی بنایا جائے،ڈی پی او
بھکر۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)ڈی پی او / سرپرست اعلیٰ بھکر تھیلیسیمیا کیئرسینٹر (ٹرسٹ)ہسپتال خالدمسعودنے بھکر تھیلیسیمیا کیئرسینٹر (ٹرسٹ)ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کامعائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سی پی ایل سی /صدر بھکر تھیلیسیمیا کیئرسینٹر (ٹرسٹ) شیخ محمد ایوب اور تنظیم کے دیگرممبران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خالد مسعود نے اس موقع پر ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کاتفصیلی طور پر جائزہ لیااورموقع پر ہدایات جاری کیں کہ زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت کے کام کو بلا تعطل جاری رکھاجائے اوراسے جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ بھکر تھیلیسیمیا کیئرسینٹر (ٹرسٹ) ہسپتال کی تعمیر میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے موقع پر موجود ٹرسٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ عمارت کی تعمیر میں میٹریل کی کوالٹی کو خاص طور پر مانیٹر کیاجائے۔