دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن (کل )منایا جائیگا

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:31

دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن (کل )منایا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن کل ( جمعرات ) 12 اکتوبر کو منایا جائیگا۔اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

آرتھو پیڈک کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینار ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیاجائیگا جس میں ہڈیوں کے امراض ، جوڑوں کے درد کے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ، آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج ، تدارکی اقدامات ، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :