کیلا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات کوکم کرنے میں معاون ہے، برطانوی ماہرین

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:26

کیلا فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات کوکم کرنے میں معاون ہے، برطانوی ماہرین
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ اپنی غذا میں روزانہ ایک کیلا شامل کر کے آپ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برٹش ہارٹ فائونڈیشن کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں شریانوں کے سکڑنے یا خون گاڑھا ہونے کے جان لیوا عمل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

شریانوں کی سختی اور دوران خون کے مسائل ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں جبکہ پوٹاشیم کا زیادہ استعمال شریانوں کی سختی دور کر کے انہیں لچک دار بنا نے میں مدد دیتا ہے۔ایک کیلے میں 450 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے لہذا محققین کے مطابق روزانہ صرف ایک کیلا کھانے کی عادت فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔