آئندہ نسل کوتھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ دینے کے لئے اقدامات کرناہوںگے ، محمدحلیم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے کہاہے کہ تھیلیسیمیامیں اضافہ کی وجوہات کوختم کرناہوگا،اس کے بغیراس موروثی مرض کے خاتمہ کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعوراجاگرکئے بغیرامراض خون میں مبتلابچوں اوردیگرمریضوںکوانتقال خون میں مشکلات حائل رہیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئندہ نسل کوتھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ دینے اورایک محفوظ کل کیلئے ابھی سے نہ صرف اقدامات کرناہونگے بلکہ امراض خون کے پھیلائومیں اضافہ کی وجوہات کوبھی ختم کرناہوگا،جب تک موروثی امراض میں مبتلاخاندانوں میں شادیوں کے رواج ختم نہیں کیاجاتااس وقت تک ہمیں خون کی ان موروثی امراض کاسامنارہے گا۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کوتھیلیسیمیا سے پاک کرنے کیلئے کوشاں اورعوام کے مخلصانہ تعاون طلب گارہیں کیونکہ جب تک عوام اس موروثی مرض کے حوالے سے آگاہ نہیں ہونگے اس کے خاتمے کی کوششوں کوتقویت نہیں مل سکتی۔