پاک امریکا مذاکرات میں پاور سیکٹر کو اہمیت حاصل ہوگی، صمصام بخاری

بدھ 24 مارچ 2010 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24مارچ۔ 2010ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ نے متبادل توانائی بورڈ اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ دیگر مسائل کی طرف لے جا رہا ہے۔ آج واشنگٹن میں ہونے والے پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاور سیکٹر اور پانی کے معاملے کو ترجیح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی فنڈز دئے جارہے ہیں۔ کابینہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیئے مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :