شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں فیکلٹی ٹی روم کا افتتاح

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:59

شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں فیکلٹی ٹی روم کا افتتاح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں عرصہ دراز سے بند فیکلٹی ٹی روم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے کیا ۔ اسی حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ فیکلٹی ٹی روم کے آغاز سے ادارہ کے تمام فیکلٹی ممبران کی باہمی ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہو سکے گا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ فیکلٹی ممبران نے ٹی روم کا دوبارہ آغاز کرنے پر چئیرمین اینڈ ڈین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :