پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے مرض آسٹیوپروسس سے آگاہی کا عالمی دن 20اکتوبر کو منایا جائے گا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے مرض آسٹیوپروسس(Osteoporosis) سے آگاہی کا عالمی دن 20اکتوبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض آسٹو پروسس کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور دیگر طبی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ میڈیکل سے وابستہ ماہرین آسٹیوپروسس کے اسباب اور سدباب پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :