لیڈی ایچ ہسپتال میں چھاتی کے سرطان بارے آگاہی واک کا انعقاد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:27

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) خواتین میں چھاتی کے سرطان کی روک تھام اور نومولود بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے اور خواتین میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے لیڈی ایچ سن ہسپتال میں گذشتہ روز آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا،جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ نصیر الدین ، پروفیسر فرح یوسف ،ڈاکٹر عالیہ بشیر،ڈاکٹر عفت ناہید سمیت ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنل نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثمنہ نصیر الدین نے کہاکہ نومولود بچوں کی نشوونمااور ان کو صحت مند رکھنے میں ماؤں کے دودھ کا کوئی نعمل بدل نہیں ، انہوں نے کہاکہ ماؤں کا وددھ نہ صرف بچوں کی صحت کا ضامن ہے بلکہ اس طرح خواتین میں چھاتی کے سرطان کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے چھاتی کے سرطان پر قابو پایاجاسکتا ہے۔