صحت بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی

پیر 16 اکتوبر 2017 12:08

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یو سفزئی نے کہا ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہاتھ دھونا بھی بہترین سنت ہے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ہمیں اپنی زندگی کا پسندیدہ عمل بنانا ہوگا، واش روم کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی عادت صحت مند کام ہے، صحت کے بارے میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے مقامی سکول میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکثر اوقات صحت کے مسائل بچوں کی تعلیم میں حائل ہو جاتے ہیں جو کہ اساتذہ اور والدین کے لئے تشویش کا باعث بنتے ہیں،اس لئے تعلیمی اداروں میں صفائی کے حوالے سے طلباو طالبات میں شعور بیدار کرنا اور اس کی اہمیت و افادیت اور ہماری زندگی میں اس کے مثبت اثرات کے حوالے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماروں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد جراثیموں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں ، ہاتھ دھونے کی عادت کے ذریعہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :