طلباء صرف رجسٹرڈ میڈیکل کالجز میں داخلہ لیں، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل

پیر 16 اکتوبر 2017 14:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ میڈیکل کالجز میں داخلہ لیں۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی کے حکام نے بتایا کہ طلباء اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالجوں میں داخلہ سے قبل پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود رجسٹرڈ کالجز کا بغور جائزہ لے کر داخلہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نان رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کو طلباء کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر طلباء ایسا کریں گے تو وہ اپنے مستقبل کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ کالجز ہی امتحانات لے سکیں گے اور پی ایم ڈی سی ان کالجز سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو رجسٹرڈ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :