دنیا بھر میں خواتین میں اموات اور بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ایڈز ہے، اقوام متحدہ

بدھ 31 مارچ 2010 12:04

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2010ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین میں اموات اور بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ایچ آئی وی/ایڈز ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ایڈز نے ایک پانچ سالہ منصوبے کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے مرد اور عورتوں میں ایسے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جس سے عورت کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ عورتوں پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مشل سڈبی کا کہنا ہے کہ ’خواتین اور لڑکیاں مظلوم نہیں ہیں، وہ ایسی طاقت ہیں جس سے معاشرے میں تبدیلی آتی ہے۔‘یو این ایڈز نے خبردار کیا ہے کہ ایچ آئی وی کی وباء کے سامنے آنے کے30سال بعد بھی ایچ آئی وی سروسز عورتوں کی خصوصی ضروریات کو پورا نہیں کر رہی ہیں اور وہ آج بھی اس کا زیادہ شکار ہو رہی ہیں۔افریقہ میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں60فیصد عورتیں ہیں اور افریقہ کے جنوبی حصے میں ایک ہی عمر کے نوجوان مرد اور عورتوں میں خواتین کو یہ مرض لاحق ہونے کا خطرہ مردوں سے تین گناہ زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :