چینی یونیورسٹی میں طلباء کے لیے وزن گھٹائو کورس شروع

کورس نان جینگ زرعی یونیورسٹی کے ایک استاد ژائو کوان فو نے تیار کیا طلباء کے گریڈ کا 60فیصد ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے طے کیا جائے گا

منگل 17 اکتوبر 2017 14:58

نان جینگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مشرقی چین کی ایک یونیورسٹی نے طلباء کے لیے وزن گھٹائو کورس شروع کیا ہے، وزن کم کرنے والے طلباء کو خصوصی نمبر دیے جائیں گے،یہ کورس جیانگ سو صوبے کی نان جینگ زرعی یونیورسٹی کے ایک استاد ژائو کوان فو نے تیار کیا ،اس کا مقصد طلباء میں موٹاپے پر قابو پانا ہے، ژائو کا کہنا ہے کہ طلباء کے گریڈ کا 60فیصد ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے طے کیا جائے گا،اگر انہوں نے اپنا 7فیصد وزن کم کیا تو انہیں کامیاب قرار دے دیا جائے گا،ایک طلبعلم نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ طلباء سکول کے فٹنس روم میں دوڑتے ہیں اور دس کلومیٹر ہر پیر اور جمعہ کی شام کو سیر کرتے ہیں،ہر بدھ کی دوپہر وہ ایک استاد کی رہنمائی میں پہاڑ پر چڑنے کی مشق کرتے ہیں، طلباء اپنی خوراک کے بارے میں بھی غذا کے ماہرین سے مشورا کرتے ہیں،اعدادو شمار سے پتاہ چلتا ہے کہ 2013اور 2014کے درمیان ژو کی یونیورسٹی میں 13فیصد طلباء موٹاپے کا شکارتھے توقع ہے کہ طلباء اپنا وزن اس کورس کے ذریعے کم کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے۔