مشہورٹی وی اور فلم سٹار وینا ملک کو بخار اور فلو ہو گیا

بدھ 31 مارچ 2010 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31مارچ۔ 2010ء) مشہورٹی وی اور فلم سٹار وینا ملک کو بخار اور فلو ہو گیا۔وینا ملک جو کہ آجکل بے حد مصروف ہیں،اپنے کا م کی زیادتی کی وجہ سے فلو اور بخار کا شکار ہو گئیں۔اپنے ایک بیا ن میں وینا ملک نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے اپنے کام کی وجہ سے بے حد مصروف تھیں جس کی وجہ سے انہیں مکمل آرام کرنے کا موقع نہ مل سکا اور یو ں وہ بے آرامی اور مسلسل کام کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہو گئی ہیں جبکہ انہیں زکام بھی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے مز ید بتا یا کے وہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے مسلسل کچھ میگزینز کے لئے بھی شوٹز میں بے حدمصروف ہیں،جبکہ حال میں ہی وینا ملک نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لئے کرچی گئی ہوئی تھیں جہاں وہ ایک روز بعد ہی لاہور واپس آگئیں،یہی نہیں وینا ملک کچھ دن پہلے لاہور پریس کلب کی ایک تقریب میں بھی شامل ہوئی ہیں، اسکے علاوہ کرکٹر محمد آصف سے لین دین کے تنازعہ میں بھی انہیں میڈیا کی جانب سے بے پناہ سوالات کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے آرام نہ کر سکیں اور آخر کار بخار میں مبتلا ہو گئیں لیکن اس کے باوجود وینا ملک ابھی بھی اپنے کام کو جاری رکھے ہو ئے ہیں جسکی بڑی مثال گزشتہ روز وینا ملک اپنے کام کے سلسلہ میں طبعیت نا ساز ہو نے کے باوجود لاہور میوزیم میں کام کرتی نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :