بھارت نے مزید حملوں کے خطرات کے پیش نظر افغانستان میں طبی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں

بدھ 31 مارچ 2010 20:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31مارچ۔ 2010ء) بھارت نے مزید حملوں کے خطرات کے پیش نظر افغانستان میں طبی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ کابل میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چھبیس فروری کوکابل میں بھارتی این جی او کے ڈاکٹروں پر حملے کے بعد طبی اور تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں بھارتی ڈاکٹر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتیوں کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے حملوں کا ٹارگٹ بھارتی ہیں۔این جی اووز کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کسی کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو بھارتی سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں بھی متعدد بھارتیوں سمیت سترہ افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :